سڈنی : قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں 4 میچز کے دوران اب تک 13 وکٹیں حاصل کرکے اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں۔
پاکستانی نوجوان بولر بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں اور آج سڈنی تھنڈرز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں حارث روٓف نے مسلسل تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو اپنا شکار بناکر نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔
حارث روٓف نے ے پہلے 41 رنز بنانے والے میتھیو گیئکس کو کیچ آﺅٹ کروایا اور اگلی گیند پر ہی 35رنز بنانے والے فرگوسن کو بولڈ کیا جبکہ ہیٹ ٹرک بال پر ڈینیئل سیمز کو ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کرکے تاریخ رقم کردی۔
نوجوان فاسٹ بولر حارث روٓف نے ہیٹ ٹک کا جشن ‘آدب’ کرکے منایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Fast. Accurate. Exciting. The name is Rauf. Haris Rauf. Hat-trick for Melbourne today with ADAAB celebrations. pic.twitter.com/L5E91aMeOF
— Mazher Arshad (@MazherArshad) January 8, 2020
فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں چھا گئے
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر نے ڈیبیو میں ہی چار اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں اپنے کیریئر کی پہلی بال پر ہی برسبین ہیٹ کے اوپنر برائنٹ کو 6 رنز پر پویلین بھیج دیا تھا۔
واضح رہے کہ حارث رؤف پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے اپنے پیس سے پی ایس ایل میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی تھی۔