سبزیاں بیچ کر گزارا نہیں کرسکتے، فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سبزیاں بیچ کر گزارا نہیں کرسکتے، پاکستان کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف آنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوالٹی سینٹر کنٹرول اتھارٹی کو معیار بہتر بنانے کا کہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے کوالٹی چیک نہیں ہے، پراڈکٹ کا اسٹینڈرڈ بناتے ہیں تب ہی کوئی ملک اوپر جاتا ہے، لیبارٹریز کا اسٹینڈرڈ اوپر لے جانا پاکستان میں انتہائی اہم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چاہتے ہیں یونیورسٹیزکو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ پر لے کر جائیں، یونیورسٹیز کو بہترکرنے سے آنے والی نسلوں کو اسکلز سیکھنے کا موقع ملے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں مگر ہم اپنا ٹی وی نہیں بنا پائے، ہمارے سامنے امریکا اور چین بڑی مثالیں ہیں، چین نے اپنا ڈیفنس اور سویلین لائسنس بہت مضبوط رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے پروگرام شروع کیا ہے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےذریعے 30 بلین ڈالرکی ایکسپورٹ کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی پر فوکس اور اپنی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سائبر اینڈ اسپیس سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سائبر سیکیورٹی بڑا چیلنج ہے جس کا آج دنیا کو سامنا ہے، آئیڈیاز دنیا کو آگے لے کر جاتے ہیں۔