لندن: برطانوی جیل میں قیدیوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس افسران زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی جیل میں قیدیوں نے پولیس افسران پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 افسران زخمی ہوگئے۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی خودکش جیکٹ پہنے 2 قیدیوں نے جیل افسران پر حملہ کیا، حملے میں 24 سالہ برستم ضیامانی اور ایک نومسلم قیدی ملوث ہے۔
برطانوی پولیس کے مطابق حملہ آور قیدیوں نے بلیڈ نما ہتھیار استعمال کیے، برستم ضیامانی دہشت گردی کے الزام میں وٹمور جیل میں قید تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افسران کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایک افسر کے چہرے پر چوٹیں آئی ہیں لیکن تمام افسران کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور 24 سالہ برستم ضیامانی کو 2015 میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور قیدیوں کو گرفتار کرلیا ہے، کاؤنٹر ٹیررازم پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
واضح رہے کہ ’وٹمور جیل‘ میں 458 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل میں اس وقت گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔