کراچی : نارتھ کراچی کے علاقے میں چلتی ہائی روف میں آگ لگنے اور رکشے سے ٹکرانے کے واقعے میں نو افراد کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ تیار نہ ہوسکی، محکمہ فائر بریگیڈ کی نااہلی بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں ہائی روف میں آگ کے باعث ہونے والی نو اموات کا واقعہ کی محکمہ فائربریگیڈ انکوائری رپورٹ تسلی بخش نہ دے سکا، محکمہ کی ناقص کارکردگی پر مبنی رپورٹ سامنے آگئی۔
گاڑی میں آگ لگنے کی وجوہات اور جانی نقصان کیوں ہوا معلوم نہ ہوسکا، فائربریگیڈ کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا صیح وقت اور نہ یہ معلوم ہوسکا کہ گاڑی کس کی ملکیت ہے۔
فائربریگیڈ کو ڈی سی آفس سے10 بج کر38منٹ پر آگ کی اطلاع دی گئی تھی، فائربریگیڈ کا عملہ جب موقع پر پہنچا تو گاڑی اور رکشے میں لگنے والی آگ بجھ چکی تھی۔
یاد رہے کہ فائربریگیڈ شہر کراچی کا وہ واحد ادارہ ہے جو آگ لگنے کے مقامات پر امدادی کارروائیاں اور ان واقعات کی رپورٹ تیار کرتا ہے۔
مزید پڑھیں : نیو کراچی، چلتی ہائی روف میں آگ، مزید 2 بچے دم توڑ گئے
بد قسمتی سے کروڑوں روپے سے چلنےوالے اس ادارے کے پاس کوئی بھی قابل افسر موجود نہیں، اندوہناک حادثے میں بچوں سمیت نو افراد جاں سے چلے گئے لیکن محکمہ فائربریگیڈ کا کہنا ہے کہ انہیں اس کی تفصیلات کا کچھ علم نہیں۔