اسلام آباد : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم دیکھے ان بے شرم لٹیروں کو ، نام نہادبیماری پلیٹلیٹس بڑھانے کے لیے نہاری، پائے کا استعمال کرتے ہیں جبکہ فواد چوہدری نے کہا کھاؤ پیو بیماری کاعلاج انتہائی انہماک سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہوٹل میں تصویر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستانی قوم دیکھے ان بے شرم لٹیروں کو، نوازاینڈ دی گینگ اشتہاری مجرمان ، نام نہادبیماری پلیٹلیٹس بڑھانے کے لیے نہاری، پائے کا استعمال کرتے ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ کام بھی عوام کےلوٹے ہوئے پیسوں سےکرتےہیں، بھاگ گئے بھگوڑے،بیچارے بات کرتے تھےووٹ کوعزت دو، ہا ہا ہا۔
پاکستانی قوم دیکھے ان بے شرم لٹیروں کو- نواز اینڈ دی گینگ اشتہاری مجرمان نام نہاد بیماری پلیٹلیٹس بڑھانے کے لئے نلی نہاری اور پائے کا استعمال کرتے ہوئے۔ وہ بھی عوام کےلوٹے ہوئے پیسوں سے- بھاگ گئے بھگوڑے- بیچارے بات کرتے تھے ووٹ کو عزت دو۔ ہا ہا ہا- pic.twitter.com/Ndmj0wxvmZ
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) January 13, 2020
اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوازشریف کی ہوٹل میں تصویر پرردعمل دیتے ہوئے کہا لندن کے اسپتال کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں ملاقات کے مناظر دیکھئے ، کھاؤ پیو بیماری کاعلاج انتہائی انہماک سے جاری ہے ، سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
لندن کے ھسپتال کے انتہائ نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر۔۔۔ کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائ انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/pl6Z2hlXw6
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 13, 2020
یاد رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں ریستوران میں ناشتے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، تصویر میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔
فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔