ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راج کپور کی صاحبزادی ریتو نندا 71 سال کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتو نندا طویل عرصے سے علیل تھیں، اُن کا انتقال منگل کے روز نئی دہلی میں ہوا جس کی اہل خانہ نے بھی تصدیق کردی۔
نیتو نندا رشی کپور ، رندھیر کپور اور راجیو کپور کی بہن تھیں جنہوں نے اُن کے گزر جانے کی تصدیق کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نندا طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں انہیں چند روز قبل علاج کے لیے نئی دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو میں داخل کرلیا تھا۔
راج کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے اپنی نند کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک نندا کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔
انہوں نے لکھا کہ ’میری بہت پیاری ، خدا تمھاری روح کو سکون بخشے‘۔
سفر زندگی
ریتو نندا 1948 میں پیدا ہوئیں جس کے بعد اُن کی شادی صنعت کار راجن نندا سے ہوئی۔ اُن کے صاحبزادے نکیل نندا کی شادی امیتابھ بچن کی صاحبزادی شیوتا سے ہوئی۔
امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ریتو کے گزر جانے کی خبر سُن کر لکھا ’میری سمدھن، ریتو نندا اور شیوتا کی ساس اچانک انتقال کرگئیں‘۔