کراچی: سندھ پولیس کے افسران کا امریکی سفارت خانے سے براہ راست رابطوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کامل عارف کے مطابق سندھ پولیس افسران کس سفارتخانےسےبراہ راست رابطےمیں رہے؟ اس کے دستاویزی ثبوت منظر عام پر آگئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق امریکی سفارت خانے نے آئی جی سندھ کو اگست2019میں خط لکھا جس میں میامی میں ہونے والے تربیتی کورس کے لیے 5 افسران کے نام مانگے گئے۔
سندھ پولیس نے صوبائی حکومت کی مشاورت اور اُن کے علم میں لائےبغیر امریکی سفارتخانےکو خاموشی سے ستمبر 2019 جوابی خط ارسال کیا۔
مزید پڑھیں: غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سندھ حکومت کے ’منظور نظر‘ پولیس افسران کے خلاف تہلکہ خیز رپورٹ
امریکی سفارتخانے نےتربیتی کورس کے لیے خاتون پولیس افسرکا نام بھی مانگا تھا مگر سندھ پولیس نےکسی خاتون افسرکو کورس کےلیےنامزدنہیں کیاتھا۔
نمائندہ اے آر وائی کے مطابق قانون کے تحت کوئی محکمہ یا افسر کسی بھی ملک کے سفارت خانے سے براہ راست رابطہ نہیں کرسکتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورس کے لیے تجویزکردہ افسران کےناموں سےصوبائی حکومت مکمل لاعلم تھی، امریکا میں ہونے والا تربیتی کورس انسانی اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام سےمتعلق تھا۔
https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/889502088131084/