آٹے کی قیمت میں استحکام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت میں استحکام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، حکومت صحافیوں اور پریس کلبز کی سرپرستی جاری رکھے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب پاکستان بھر کے پریس کلبوں کیلئے ماں کا درجہ رکھتا ہے، پویس کلبز اور نیوز ایجنسی کی گرانٹ کی بحالی کی سمری بھجوادی ہے۔

حکومت صحافیوں اور پریس کلبز کی سرپرستی جاری رکھے گی، معیشت کی گاڑی استحکام کی جانب رواں دواں ہے، لاہور پریس کلب نے شوکت خانم کی تعمیر میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلبزعوامی مشکلات کےحل کیلئے حکومت کی رہنمائی کریں، معاشی بحالی کیلئے وزیراعظم نے مشکل فیصلے کیے، اب پیسہ عوام کی بہتری کے منصوبوں پر خرچ ہوگا،۔

معاون خصوصی اطلاعات من مانی کرنے والی فلور ملوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، عوام کو سستی اشیاء ضروریہ فراہمی کیلئے6ارب روپے کی سبسڈی دی، آٹے کی قیمت میں استحکام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔