ڈیوس : وزیراعظم عمران خان نے سافٹ ویئر کمپنی سیپ کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات میں پاکستان میں سافٹ ویئر لیبارٹریز قائم کرنے کی پیشکش کردی جبکہ کرسچن کلین نے پاکستان میں گورننس اور معیشت ڈیجیٹل کرنے کی اقدامات کی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سافٹ ویئر کمپنی سیپ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہاگیا ملاقات ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈلائن پر ہوئی اور عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف ، زلفی بخاری اورسفیرسرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی بھی ملاقات میں موجودتھے۔
اعلامیے میں کہاگیا وزیراعظم نےپاکستان میں ڈیجیٹلائز یشن سےمتعلق سافٹ ویئر کمپنی سیپ کے چیف ایگزیکٹو کرسچن کلین کوآگاہ کیا اور سیپ کو پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ کام کرنے کی دعوت دی۔
CEO SAP, Mr. Christian Klein appreciated the Government of Pakistan's focus on digitization of governance and economic sectors. He expressed SAP's commitment to train young software engineers in Germany and using them for software development in Pakistan. #PMImranKhan #Davos2020
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) January 22, 2020
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ‘سیپ’ کو پاکستان میں سافٹ ویئر لیبارٹریز قائم کرنے کی پیشکش بھی کی جبکہ کرسچن کلین نے پاکستان میں گورننس اور معیشت ڈیجیٹل کرنے کی اقدامات کی تعریف کی۔
چیف ایگزیکٹو کرسچن کلین کا کہنا تھا کہ سیپ جرمنی میں سافٹ ویئر انجینئرز کو ٹریننگ دے گا، نوجوان انجینئرز پاکستان میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کا کام کریں گے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے ڈیوس میں موجود ہیں ، جہاں ان کی عالمی رہنماؤں سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔