بیجنگ: سوشل میڈیا پر انسانی ہمدردی سے متعلق ایسے دلکش واقعات کی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین اُن کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے اسی طرح کا واقعہ چین کے جنوبی شہر کی اہم شاہراہ پر پیش آیا۔
دنیا میں ایسے انسانیت پسند لوگ موجود ہیں جن کی اچھی عادات کو ہر کوئی پسند کرتا ہے اور انہیں اپنانے کی بھی کوشش کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 26 سیکنڈ ویڈیو نے لوگوں میں ایک نیا جذبہ بیدار کردیا، اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ چین کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک معمر شہری مصروف سڑک پار کرنے کی کوشش کررہے تھے مگر وہ اپنی عمر کی وجہ سے تیز چلنے سے قاصر تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شہری سڑک کے وسط میں موجود تھے اور وہ دوسری طرف جارہے تھے کہ اسی دوران گشت پر مامور پولیس موبائل وہاں سے گزری تو گاڑی ایک دم رک گئی۔
گاڑی رکتے ہی اُس میں سے ایک افسر نیچے اترا اور دوڑتا ہوا معمر شہری کے پاس پہنچا، اُس نے شہری کو گود میں اٹھا کر سڑک پار کرائی۔
#EverydayHero Heartwarming! A police officer helped an elderly man cross a traffic junction by carrying him in his arms in East China's Anhui province. RT to show your respects! pic.twitter.com/MJu9ZVrzVJ
— China Daily (@ChinaDaily) January 25, 2020