گووا: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے سیلفی لینے کے شوقین مداحوں سے فون چھین لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اسٹار دبنگ خان گووا ایئرپورٹ سے اپنے باڈی گارڈز کے ہمراہ باہر آرہے تھے کہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہزاروں مداح موجود تھے۔
سلمان کو دیکھتے ہی کچھ مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر دبنگ خان غصے میں آگئے اور ان کے فون چھین لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کالے رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں اور کافی غصے میں نظر آرہے ہیں اور ان کے ہاتھ میں مداح کا سیل فون بھی موجود ہے۔
. @BeingSalmanKhan snatches mobile phone of a airport staff in #Goa who was clicking a pic of him! Unworthy of the title of a celebrity and unworthy of the tag line caked Being Human! In short a GHATIA HUMAN BEING! pic.twitter.com/4qXb69jqfY
— NAVIN PAI RAIKAR नवीन पै रायकर (@NavinRaikar) January 28, 2020
مداحوں کی جانب سے دبنگ خان کے اس طرح کے روئیے پر ان پر تنقید کی گئی اور ایک صارف نے سلمان خان کو ہیومن بینگ کے بجائے ’گھٹیا ہیومن‘ کہہ ڈالا۔
گووا کے این ایس یو آئی کے صدر احراز مولا نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پرومود ساونت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ اداکار کے اس طرح کے غیرمنظم سلوک پر سخت کارروائی کریں۔
گووا یونٹ بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اور سابق ممبر پارلیمنٹ نریندر سوائیکر نے بھی سلمان خان کو ان کے قابل مذمت طرز عمل پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔