سڈنی: سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں ناکام ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں ناکام ہوگئے، آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے نڈال کو 4 کے مقابلے میں 3 سیٹ سے شکست دے دی۔
نڈال نے عمدہ آغاز کرتے ہوئے پہلے سیٹ میں کامیابی حاصل کی لیکن پھر مسلسل تینوں سیٹس ہار گئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل آسٹریلین اوپن میں عالمی نمبر ایک رافیل نے میزبان کھلاڑی کو شکست دے کر ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی تھی۔
THIEM's Time To !
After 4 hours and 10 minutes, @ThiemDomi knocks out world No.1 Rafael Nadal, 7-6(3) 7-6(4) 4-6 7-6(6) to advance to the #AusOpen semifinals for the first time.#AO2020 pic.twitter.com/lWuZXBzNmt
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 29, 2020
یاد رہے کہ گزشتہ روز راجر فیڈرر نے ہاری بازی جیت لی تھی انہوں نے شروع کے سیٹس ہارنے کے بعد عمدہ کم بیک کیا اور سیمی فائنل میں رسائی ممکن بنالی تھی۔
آسٹریلین اوپن ویمنز میں امریکا کی سوفیا کینن نے ٹاپ 4 میں انٹری دے دی، سوفیا نے تیونس کی کھلاڑی کو شکست دی۔
خیال رہے کہ آسٹریلین اوپن میں چند روز قبل عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی ہٹ بال گرل کو جالگی تھی نڈال نے بچی کے پاس جاکر اس کی خیریت دریافت کی اور اسے گلے لگایا تھا، نڈال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔