کراچی: سابق کپتان سرفراز احمد نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم چیمپئن بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
انٹراسکول اسکریبل چیمپئن شپ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے اسکریبل کے بارے میں اتنا معلوم نہیں یہ عقل والوں کا کھیل ہے، مجھےندیم عمر نے اسکریبل کے بارے میں بتایا ہے۔
سابق کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ پاکستان کئی سالوں سے اسکریبل میں چیمپئن ہے، نگلش ہماری مادری زبان نہیں پھر بھی ہم چیمپئن ہیں یہ اعزاز کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد نے شاداب خان کو چیلنج دے دیا
سرفرازاحمد نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کےلیے میری نیک خواہشات ہیں، ٹیم کی بالنگ اور بیٹنگ بہت اچھی ہے امیدہے افغانستان سےجیتیں گے۔
انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم ورلڈ چیمپئن بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔