لٹیروں کو وزیراعظم اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لٹیروں کو وزیراعظم اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو یاد ہے جب فیصل آباد کے مزدوروں نے لٹیرا لیگ کو فیکٹریوں کی چابیاں دی تھیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لٹیروں کو وزیراعظم اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےدورمیں ایک ہی گھرانہ ترقی کر رہا تھا، مغل بادشاہ کے دور میں مرغی،انڈے کے ریٹ بھی گھر میں بنتے تھے، اسحاق ڈار دالیں، سبزیاں مہنگی ہونے پر عوام کو مرغی کھانے کا مشورہ دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مقروض کرنے والے آج قوم کے ہمدرد بننے کی کوشش کر رہے ہیں، رہزن کبھی رہبرنہیں بن سکتے، ایک مفرور نے ملک کی اقتصادی حالت کوتباہی کے دھانے پر پہنچایا، مفرور کو ہیرو بنانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔