گھر جلدی جانے کے چکر میں ہولناک حادثہ، خاتون کی دونوں ٹانگیں‌ ضائع

نورسلطان: قازقستان سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون نے گھر جلدی پہنچنے کے لیے شارٹ کٹ لیا جو  اب انہیں زندگی بھر کی معذوری کی صورت برداشت کرنا پڑے گا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق قازقستان سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ خاتون ’کینزہیتے‘ گھر جلدی پہنچنے کے لیے ریل کی پٹریوں سے گزر رہی تھیں کہ اسی دوران سامنے سے ٹرین آگئی اور وہ گر گئیں۔

ٹرین خاتون کے پیروں‌ پر چڑھ گئی، خوش قسمتی سے وہ زندہ تو بچ گئیں مگر اُن کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں اور اب وہ مجبورا معذوری کی زندگی گزاریں گی۔

خاتون کے نواسے کا کہنا تھا کہ ’ڈاکٹرز نے ہمیں مشورہ دیا کہ اگر ٹانگیں نہ کاٹی گئیں تو پھر پورے جسم میں زہر پھیل جائے گا، ہم نے آپس میں مشورہ کر کے فوری طور پر دادی کو بچانے کا فیصلہ کیا اور ٹانگیں کاٹنے کی اجازت دی‘۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون برفباری کے دوران بھاگ کر پٹریوں سے گزر رہی تھیں کہ اسی دوران اُن وہ پھسل کر گر گئیں اور اسی اثناء ٹرین بھی آگئی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ’میں نے اپنا پاؤں کھینچنے کی کوشش کی مگر ایسا نہ کرسکی، ٹرین کے پہیے میرے پیروں پر چڑتے ہوئے گئے، پھر مجھے کچھ ہوش نہیں تھا، جب آنکھ کھلی تو اسپتال میں تھی‘۔

خاتون کے مطابق وہ خریداری کر کے واپس گھر جارہی تھیں، انہوں نے اونچی سینڈل پہنی تھی جس کی وجہ سے پٹریوں پر گر گئیں‘۔

اسٹیشن پر موجود لوگوں نے واقعے کے فوری بعد ہیلپ لائن پر اطلاع دی اور پھر خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔