اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر شریف فیملی فلموں میں ہوتی تو ہر فرد ایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شریف خاندان کے حوالے سے کہا شریف فیملی آج فلموں میں ہوتی تو ہر فرد ایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا، دادا شریف نے بچوں کو سیاست میں لا کر بڑا ٹیلنٹ ضائع کیا۔
گذشتہ روز فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب کے بیانیے کو نوازشریف کےباہرجانے ، نیب کی کمزور پراسیکیوشن اور عدالتوں سے ریلیف سے زد پڑی، اس ماحول میں مریم کاباہرجانااحتساب کےبیانئےکےتابوت میں آخری کیل ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگرمریم بناپلی بارگین باہرجاتی ہےتوجیلوں کےدروازےکھول دینےچاہیئے، نوازشریف اگربیمارہیں تواللہ صحت دے، جس طرح ان کی فیملی نے کیا لگتاہے ملک سےفرارکاپلان تھا، مریم نوازکوجاناہےتوپلی بارگین کریں۔
مزید پڑھیں :مریم نوازکوجاناہےتوپلی بارگین کریں، فواد چوہدری
ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پاکستان میں دو قوانین ہیں، تاریخ نکل گئی،نوازشریف واپس آرہےہیں نہ شہبازشریف، جب یہ ملک سے جارہے تھے، میں نےاس وقت بھی آوازاٹھائی تھی، نوازشریف معاملےپرملکی قانونی،عدالتی نظام کادورخی چہرہ سامنےآرہاہے۔
فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ووٹرز،سپورٹرزناراض ہیں،جن کااحتساب ہوناہےوہ باہرجارہےہیں، نوازشریف کوباہربھیج کراحتساب کےعمل کو نقصان پہنچا ہے، نیب طلب کرتی ہے تو ایسا لگتا ہے جیسے قیامت آگئی ہے، میں توسمجھتاہوں نوازشریف کوبھی باہرنہیں جاناچاہیےتھا۔