کراچی: مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے گھر کو حکم امتناع ہونے کی صورت میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا، حکومت کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں، اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کو چیلنج کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ حکم امتناع کی موجودگی میں اسحاق ڈار کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، اسحاق ڈار سے ابھی بات ہوئی انہوں نے کہا وکلا سے مشاورت جاری ہے، حکم امتناع کی موجودہ گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
حکومت نے مفرور اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا
ان کا کہنا تھا کہ خسروبختیار، پرویزخٹک جس دن گرفتار ہوگئے اسحاق ڈار واپس آجائیں گے، یکطرفہ احتساب جاری ہے پہلے گرفتاری ہوتی ہے پھر تحقیقات ہوتی ہیں، موجودہ حکومت کو تو بہتر معیشت چلانے پر اسحاق ڈار کو میڈل دینا چاہیے، موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے مہنگائی کی شرح سود سے اوپر چلی گئی ہے۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ این اے120کے الیکشن میں مریم نواز نے صحت کارڈ استعمال نہیں کیا، مریم نواز کسی ادارے کو مطلوب نہیں ہیں، مریم نواز کی ایک کیس میں سزا معطل ہوئی ہے، مریم نواز کے خلاف کسی کیس کی انکوائری نہیں چل رہی، شہبازشریف کی بھی ون ٹائم اجازت ہے اور وہ واپس آرہے ہیں۔