اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ہاؤسنگ شعبے میں حائل رکاوٹیں کو جلد حل کرے گی، پاکستانی معیشت کا پہیہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے جڑا ہے۔
یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت وزیراعظم کی قیادت میں ریئل اسٹیٹ کی اہمیت سے آگاہ ہے۔
رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے50ہزار سے زیاد افراد منسلک ہیں، حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، پاکستانی معیشت کا پہیہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے جڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مسائل حل کرنے پر ایف بی آر کی شکر گزار ہوں، رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر گین ٹیکس کو2فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا گیا، اس سلسلے میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندگان کی وزیراعظم سے جلد ملاقات کرائیں گے۔
معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ نادار افراد کو گھروں کی فراہمی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، حکومت ہاؤسنگ شعبے میں حائل رکاوٹیں کو جلد حل کرے گی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بد قسمتی سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا شعبہ بھی بدعنوانی سے بچ نہ سکا، رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں چند افراد نے خود کو اداروں سے زیادہ طاقتور کرلیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاؤسنگ منصوبے سے40صنعتوں کو فروغ ملے گا، رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے جڑی صنعوں کے مسائل کے حل کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے گا، قانون کی حکمرانی کی صورت میں کسی کو جائز حق سے محروم نہیں کیا جاسکے گا۔