اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول !آپ کے دور کی کرپشن کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، ابواورپھوپھو سےکہیں لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، مہنگائی ختم ہوجائےگی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا عوام کاخون چوس کرپلنے والے آج حکومت میں کفیل ڈھونڈ رہے ہیں، مافیا کےسرغنہ لندن میں ہیں، خواجہ آصف وہاں رابطہ کریں۔
پاکستان کے عوام کا خون چوس کرغریبوں کے پیسے پر پلنے والے آج حکومت میں کفیل ڈھونڈ رہے ہیں۔ مافیا کے سرغنہ لندن میں ہیں، خواجہ آصف صاحب کو چاہیے وہاں رابطہ کریں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 12, 2020
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کےباہراحتجاج سیاسی محرومیوں کے ماتم کے سوا کچھ نہیں،فردوس عاشقاپوزیشن جماعتیں عوام نہیں سیاسی مفادات کے لیے احتجاج کر رہی ہیں، ان کے پیٹ میں عوام کی ہمدردی نہیں بلکہ کرپشن اوراقتدار کادردہورہاہے،فردوس عاشق
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراپوزیشن جماعتوں کا احتجاج ان کی سیاسی محرومیوں کے ماتم کے سوا کچھ نہیں۔ اپوزیشن جماعتیں عوام کے لئے نہیں اپنے سیاسی مفادات کے لیے احتجاج کر رہی ہیں۔ ان کے پیٹ میں عوام کی ہمدردی کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن اور اقتدار کا درد ہو رہا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 12, 2020
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ احتجاج کرنے والوں نےقوم کوغربت، قرض اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا، یہ ان کےنمائندے ہیں جنہوں نےہوائی اڈے تک گروی رکھے۔
احتجاج کرنے والے عوام کے وہ مجرم ہیں جنہوں نے اس قوم کو غربت، قرض اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا۔ یہ ان لوگوں کے نمائندے ہیں جنہوں نے پاکستان کے ہوائی اڈے تک عالمی اداروں میں گروی رکھے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 12, 2020
ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کااحتجاج تھاجو جو عوام کے خرچے پر اب بھی مزے اڑا رہے ہیں، اقتدار میں رہ کرانہوں نے قوم سے اس کی زندگی اور مستقبل چھین لیا، بلاول !آپ کے دور کی کرپشن ہے جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، ابواورپھوپھو سےکہیں لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، مہنگائی ختم ہوجائےگی۔
یہ ان لوگوں کااحتجاج تھاجو جو عوام کے خرچے پر اب بھی مزے اڑا رہے ہیں۔اقتدار میں رہ کرانہوں نے قوم سے اس کی زندگی اور مستقبل چھین لیا۔بلاول صاحب یہ آپ کے دور کی کرپشن ہے جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔ابو اور پھوپھو سے کہیں کہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، مہنگائی ختم ہوجائےگی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 12, 2020