پاکستان نے امن مشن میں سب سے اہم کردار ادا کیا، میجر جنرل نعمان زکریا

جنرل نعمان زکریا

اسلام آباد : ڈی جی ایم او میجر جنرل نعمان زکریا نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے 13سال بعد سے یو این امن مشن کا حصہ ہیں، پاکستان اب تک اقوام متحدہ کے 46ویں امن مشن کا حصہ رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ میجر جنرل نعمان زکریا نے کہا کہ پاکستان پسے ہوئے طبقے کی مدد کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان کا شمار سب زیادہ امن مشن میں حصہ لینے والے ممالک میں ہوتا ہے.

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے کانگو میں امن مشن میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا، اس کے علاوہ پاکستان یو این امن مشن میں امن دستہ فراہم کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے، پاکستان اپنے امن دستے کا انتخاب محتاط انداز میں کرتا ہے۔

 میجر جنرل نعمان زکریا نے کہا کہ  نسٹ ایسا ادارہ ہے جوتربیت کی بنیاد فراہم کرتا ہے، امن مشن کیلئے پاکستانی دستے کی تربیت چار مراحل میں ہوتی ہے، امن دستے کو پہلے مطلوبہ مشن کی خاص تربیت دی جاتی ہے۔

ڈی جی ایم او نے کہا کہ  پاکستان کی 400پیس کیپر خواتین امن دستوں کا حصہ رہی ہیں، امن دستوں میں صنفی مساوات کو مدنظر رکھا جاتا ہے، پولیس افسر شہزادی گلفام کو ترکی میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ ملا، پاکستان کے 156اہلکاروں نے عالمی امن کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔