کراچی:اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان کپتان شاداب خان کو سابق کپتان محمد سمیع کی کمی محسوس ہونے لگی۔
پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم دو مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن رہ چکی ہے، ہمارےتمام غیرملکی کھلاڑی افتتاحی میچ کیلئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گراؤنڈ میں میرا کوئی دوست نہیں ہوتا، شاداب خان
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے لیکن محمد سمیع کو مس کر رہے ہیں، بڑےکھلاڑیوں کے ساتھ کھیل چکاہوں اس لیےکپتانی کادباؤ نہیں ہے۔
شاداب خان نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کوعلم ہےکرکٹ پاکستان میں پسند کی جاتی ہے،غیر ملکی پلیئرز پاکستان میں کھیلنے کے لیے بے قرار ہیں ۔
اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عوام پی ایس ایل کی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کر رہےہیں، گزشتہ 4 سال سے بہترین کرکٹ کھیل رہےہیں اور کوشش ہے اعزاز کا دفاع کریں گے۔