پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب کے لیے جدوجہد کی، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب کے لیے جدوجہد کی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہو رہی آج اپنی پارٹی کی خواتین سے ملاقات کر رہا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سب نے پارٹی کے لیے بھرپور قربانیاں دی ہیں، خواتین کے لیے مقام پیدا کرنا چاہتے ہیں، خواتین اور مرد برابری کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب کے لیے جدوجہد کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کتنی مہنگائی بڑھ چکی ہے، خواتین جانتی ہیں کہ کتنا مشکل ہے ایسےحالات میں رہنا، ہمیں اپنے ملک کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی گئی، پیپلز پارٹی کے دور میں ہم نے چیلنجز کا سامنا کیا۔

بلاول بھٹو کا مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ رواں ماہ 4 فروری کو کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کے خلاف مارچ سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔