اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں، اگر وہ نہیں آتے تو نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے پراسس کا آغاز کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اسپیکر کو خط لکھاہےاپوازیشن لیڈرطویل عرصےسےایوان نہیں آئے، چیئرمین پی اےسی کا عہدہ وہ پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہوتاہے، شہبازشریف خصوصی مراعات بھی لےرہے ہیں، ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں،قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے، اور وہ خصوصی مراعات بھی لےرہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 21, 2020
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سےاسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے، اگر وہ نہیں آتےتونئےاپوزیشن لیڈرکیلئےپراسس کاآغازکیاجائے، قائدحزب اختلاف کا عہدہ لمباعرصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا، شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانےکی گارنٹی دیکر خود غائب ہیں۔
ان حالات کے مد نظر یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئےاپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسسس کا آغاز کیا جائے، کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 21, 2020
خیال رہے اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے ، آئندہ چند روز میں ان کے وطن پہنچنے کا امکان ہے۔
شہبازشریف لندن میں نوازشریف کی ناسازی طبیعت کے باعث کے ان ہمراہ موجود ہیں، لندن میں ان کی موجودگی کو 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔