بھارت میں قتل عام پر موسیقار بھی خاموش نہ رہ سکے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے دنیا بھی بھارت میں قتل عام کا نوٹس لے، یہ تاریخ میں حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت میں قتل عام پر موسیقار بھی خاموش نہ رہ سکے، امن کے لیے زندگی وقف کرنے والے موسیقاروں کا بولنا اہم ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وقت آگیا ہے دنیا بھی بھارت میں قتل عام کا نوٹس لے، یہ تاریخ میں حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ نفرت پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے۔