لاہور: پی ایس ایل فائیو میں شکستوں میں گھری لاہور قلندرز کی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے لاہور قلندرز کے انجرڈ ہوکر ٹیم سے باہر ہونے کی تصدیق کردی۔
حارث رؤف ایڑھی میں انجری کی وجہ سے دو سے تین میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ سلمان ارشاد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Injured Haris Rauf to be replaced by Salman Irshad. More 👉 https://t.co/5RkuV7Qz75 #HBLPSLV pic.twitter.com/CyULLANlgl
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2020
فاسٹ بولر حارث رؤف اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد سے اپنے دائیں پاؤں کی ایڑھی میں درد محسوس کررہے تھے لیکن ایم آر آئی اور سٹی اسکین میں کسی قسم کے فریکچر کی نشاندہی نہیں ہوئی تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
حارث رؤف کی جگہ شامل ہونے والے سلمان ارشاد اس سے قبل پی ایس ایل 2018 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں اور انہوں نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے تھے۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں ہی اسے شکست کا سامنا رہا ہے تاہم عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم اس بار پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوگی۔