سڈنی: آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اپنی بھارتی دوست ونی رمن کے ساتھ منگنی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل نے نئی اننگز کا آغاز کرلیا، میکسویل نے اپنی بھارتی دوست ونی رمن کے ساتھ منگنی کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میکسویل اور ونی نے تصویر شیئر کی جس میں ونی رمن منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
ونی نے لکھا کہ ’میرے پسندیدہ شخص نے گزشتہ ہفتے مجھ سے شادی کرنے کو کہا۔‘
میکسویل کی منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک صارف نے لکھا کہ خدا آپ دونوں کو سلامت رکھے مبارک ہو۔
ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ بھائی مبارک ہو آپ دونوں بہت اچھی زندگی گزاریں۔
ایک اور صارف نے ریمارکس دئیے کہ بھائی مبارک ہو آپ بہت جلد اپنی انجری سے بھی صحت یاب ہوجائیں گے اور ٹیم میں واپس آجائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کھلاڑی محسن حسن خان، شعیب ملک اور حسن علی بھارتی خواتین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔