میلبرن: پاکستانی ویمن ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتاب بسمہ معروف ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی سے باہر ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی کپتان بسمہ معروف انجری کا شکار ہوکر ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی سے باہر ہوگئیں، وہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئی تھیں۔
بسمہ معروف انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے کے فریکچر کا شکار ہوئیں۔
پی سی بی کے مطابق بسمہ معروف کی جگہ میگا ایونٹ کے میچز میں اوپننگ بیٹس ویمن جویریہ خان ٹیم کی قیات کریں گی۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف انجری کے باعث آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 سے باہر ہوگئی ہیں۔ ایونٹ کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں بسمہ معروف کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا ہے۔ https://t.co/gmX7aXbBf4
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 28, 2020
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ویمن ٹیم نے دو میچز کھیلے ہیں جس میں ایک میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ قومی ٹیم کو ابھی تھائی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے بسمہ معروف کی جگہ ناہیدہ خان کا نام آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کو بھجوادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج انگلینڈ پاکستانی ویمن ٹیم کو 42 رنز سے باآسانی شکست دی تھی۔