ویمن ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی فائنل احسن رضا سپروائز کریں گے

سڈنی: آئی سی سی خواتین ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستانی امپائر احسن رضا سپروائز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ویمن ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی فائنل میں پاکستانی ٹیم حصہ نہیں لے گی لیکن پاکستانی امپائر احسن رضا فائنل میں امپائرنگ کریں گے، احسن رضا نے انگلینڈ اور بھارت کا میچ بھی سپروائز کرنا تھا لیکن بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔

احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے ان کے ساتھ کم کاٹن بھی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ گریگوری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر ہوں گے، فورتھ امپائر لینگٹن روسیر کو بنایا گیا ہے۔

کرس براڈ کو ایلیٹ پینل میں میچ ریفری ہوں گے اور ٹیم کو کنٹرول کریں گے۔

واضح رہے کہ احسن رضا آئی سی سی پینل کے ممبر ہیں، احسن رضا نے 1993-2000 کے درمیان وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر 21 فرسٹ کلاس میچز کھیلے، انہوں نے 192 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے 63 شکار کیے۔

یاد رہے کہ ویمن ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کا فائنل اتوار کے روز میزبان آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، بھارتی ٹیم بارش کے سبب سیمی فائنل کھیلے بغیر ہی فائنل میں پہنچ گئی۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کیا، پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں صرف ایک میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت سکی تھی۔