اسلام آباد: حکومتی جماعت تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث حکومت نے کسی شہر اور صوبےکو لاک ڈاؤن کرنےکا فیصلہ نہیں کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم کورونا وائرس سے متعلق مسلسل اجلاس کررہے ہیں، وزیر اعظم نےاشیائےخورونوش کی فراہمی پر خصوصی ہدایت دی ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ عوام پریشان نہ ہوں اور اضافی خریداری سے اجتناب کریں، حکومت نے کسی شہر اور صوبےکو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
وزیر اعظم کرونا وائرس سے متعلق مسلسل اجلاس کر رہے ہیں۔اشاء خوردونوش کی فراہمی پر خصوصی ہدایت. حکومت نے کسی بھی شہر اور صوبے کو لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ حکومت چائینہ سے وینٹیلیٹرز کا انتظام کر چکی جو کے بہت جلد پاکستان پہنچ جائیں گے
https://t.co/73qXVb8Aha via @YouTube— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 16, 2020
ان کا کہنا تھا کہ چین سے مرحلہ وار وینٹی لیٹرز منگوا رہے ہیں، ماسک اتنا ضروری نہیں تاہم رش والی جگہوں پر نہ جانا ضروری ہے۔
شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ٹیسٹنگ کٹس کی کمی کا سامنا ہے، ٹیسٹ صرف ڈاکٹر کی ہدایت پر ہی کرایا جائے۔