کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے اثرات کے پیش نظر سود کی شرح میں بڑی کمی کردی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے بعد معیشت پر پڑھنے والے اثرات کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کمی کی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کی سفارشات اور ہدایت کے بعد شرح سود کو کم کیا گیا، کروناوائرس کےباعث عالمی معیشت غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔
1/ MPC has decided to cut the policy rate by a further 150 basis points to 11 percent.
It noted considerable uncertainty about how the Coronavirus outbreak would impact the global economy and Pakistan.
— SBP (@StateBank_Pak) March 24, 2020
اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق شرح سود ڈیڑھ فیصد کمی کے بعد گیارہ فیصد پر پہنچ گئی۔ ترجمان قومی بینک دولت پاکستان کا کہنا تھا کہ معاشی صورت حال کےباعث شرح سودمیں کمی کا فیصلہ کیاگیا۔
Substantial new information on global and domestic developments has become available since the last MPC meeting.
The developments discussed during the meeting imply that the outlook for growth and inflation in Pakistan is likely to be revised down further.
— SBP (@StateBank_Pak) March 24, 2020
یاد رہے کہ 17 مارچ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 75 بیسس پوائنٹس کمی کا اعلان کرتے ہوئے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپتالوں کو 3 فیصد شرح سود پر قرضے دینے کا کیا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتےہوئے شرح سود میں کمی کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ شرح سود 75 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد 13.25فیصد سےکم کر کے12.50کی سطح پر پہنچ گئی۔
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ہلاکت خیز کرونا وائرس سے جہاں قیمتی جانی نقصان ہوا ہے وہیں عالمی معیشت کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ عالمی تجارت کی معطلی، اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت میں کمی کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت گراوٹ کا شکار ہے جس کے سبب بینکوں نے شرح سود میں کمی کی ہے۔