کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپینر دانش کنیریا بھی غریبوں کی مدد کے لیے میدان میں آگئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق گیند باز نے کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن غریبوں اور اقلیتی برادری میں راشن تقسیم کیا۔
دانش کنیریا نے عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے کو جاری رکھیں تاکہ غریبوں اور یومیہ اجرت کمانے والوں کی مدد ہوسکے۔
Distributed grocery kits to the needy families of our minority community at Ranchor Line, Karachi. I am very thankful to all the donors. Please keep donating here at: https://t.co/yDz3i8gZps #COVID19 pic.twitter.com/4TNSmSWjgn
— Danish Kaneria (@DanishKaneria61) April 4, 2020
یاد رہے کہ ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد شوبز ستارے اور کرکٹ اسٹار سمیت معروف شخصیات غریبوں کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں اور وہ ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کررہے ہیں۔
اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی، بلے باز احمد شہزاد، سہیل تنویر اور آئی سی سی پینل میں شامل بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی ایمپائر علیم ڈار نے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ اگر کسی غریب کو غذائی اجناس کی ضرورت ہے تو وہ رابطہ کرسکتا ہے۔