کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیات دینے کی اپیل

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم، ہیڈ کوچ ڈین جونز اور شرجیل خان سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے عوام سے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات دینے کی اپیل کردی۔

https://www.facebook.com/KarachiKingsARY/videos/222033298879583/

سوشل میڈیا پر جاری اپنے الگ الگ ویڈیو پیغامات میں کھلاڑیوں نے اس مشکل گھڑی میں عوام سے بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

https://www.facebook.com/KarachiKingsARY/videos/2630143207311255/

کپتان عماد وسیم، شرجیل خان اور ڈین جونز نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن ہیروز ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا بھرپور ساتھ دیں۔

https://www.facebook.com/KarachiKingsARY/videos/1618019791680687/

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں زیادہ سےزیادہ عطیات دیں، کورونا سےلڑنے میں ڈاکٹرز اور طبی عملےکی مددکریں۔

نوجوان کھلاڑیوں اسامہ میر، عمید آصف نے بھی ان کٹھن حالات میں ضرورتمندوں اور مستحقین کی مدد کے لیے وزیراعظم فنڈ میں عطیات جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔

https://www.facebook.com/KarachiKingsARY/videos/652856265553036/

واضح رہے کہ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال پہلے ہی کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کےلئے 20 ہزار طبی حفاظتی ڈریسز اور 20 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔