کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 19 روز میں1000 مریضوں کا اضافہ ہوا، پاکستانیوں اب بھی وقت ہے جاگو کہیں دیر نہ ہوجائے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کرونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 19 روز میں 1000 مریضوں کا اضافہ ہوا،7دن میں 2 ہزار، 5دن بعد3 ہزار ممکنہ طور پر 4 ہزار مریض3 دن میں ہوگئے،پاکستانیوں اب بھی وقت ہے جاگو کہیں دیر نہ ہو جائے۔
Pakistan’s got its 1st #COVIDー19 patient on 26th February. We got our 1000th patient in 29 days. The 2000th patient in 7 days, 3000th patient in 5 days & probably the 4000th patient in 3 days. This is how serious the situation is. Pakistaniyo plz wake up before its too late
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 7, 2020
انہوں نے کہا کہ ہمیں 14 اپریل تک کے لاک ڈاؤن پر مؤثرعملدرآمد کرنا ہے،ہمیں خود کو بچاتے ہوئے دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے،لاک ڈاؤن کو مزیدسخت کرنے کی ضرورت ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ شہری حکومت کا ساتھ دیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں،سندھ میں 270 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،یہ لاک ڈاؤن اور خود کو آئسولیشن میں رکھنے سے ممکن ہوا، اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنے گھروں پر رہیں۔
واضح رہے کہ سندھ میں آج کرونا کے مزید 54 کیسز سامنے آئے، صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 986 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 16 افراد کرونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعد 269 ہوگئی ہے۔