اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ دنیامقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پرتوجہ دے ، مودی،آرایس ایس اپنا قبضہ برقرار رکھنے کیلئے کیا کچھ نہیں کررہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پرتوجہ دے ، قتل ،زیادتی، پیلٹ گن سے لوگوں کو نابینا کرنا، گرفتاریاں، مودی،آرایس ایس اپنا قبضہ برقرار رکھنے کیلئے کیا کچھ نہیں کر رہے۔
پوری دنیا کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مودی کشمیر پر اپنا قبضہ قائم رکھنے کیلئے کسی بھی قسم کی ظلم اور جبر سے دریغ نہی کرے گا۔ https://t.co/zFITo0p8ad
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) May 21, 2020
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، میں دہرا رہا ہوں،بھارت توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کرےگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ قابض افواج نے گزشتہ روزسرینگرمیں15گھروں کو جلادیا، 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر مظالم ڈھارہے ہیں، مودی سرکار کی جانب سے کشمیرمیں آبادی کاتناسب بدلنےکی کوشش جنیواکنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے پاکستان نے او آئی سی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں منظم طریقے سے مسلم کش پالیسیوں پر کام ہورہا ہے، بھارتی سرکار ہندوستان سے مسلم شناخت مٹانا چاہتی ہے اور اسی لیے مودی سرکار کی جانب سے مہلک ترین کرونا وائرس کی آڑ میں بھی مسلمان آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے