کراچی: کرونا وائرس کا شکار ہونے والی معروف پاکستانی اداکارہ کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے چار روز قبل تصدیق کی تھی کہ اُن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر خبریں زیر گردش تھیں کہ پاکستان کی دو سینئر اداکارائیں کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں۔ بعد ازاں اداکارہ سکینہ سموں نے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی خبر کی تردید کی اور افواہیں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا جبکہ روبینہ اشرف نے تصدیق کی تھی کہ اُن کی طبیعت اچھی نہیں اور انہیں سانس لینے میں پریشانی کا سامنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سینئر اداکار ساجد حسن نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’ہماری بہن روبینہ اشرف کے لیے دعا کریں کیونکہ وہ کرونا کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں‘۔
Prayers for sister Rubina ashraf who is in ICU due to covid .. may Allah have mercy on us and the world .. Ameen
— Syed Sajid Hasan (@saiyidsajidshah) June 7, 2020
ساجد حسن نے اللہ کے حضور دعا کی کہ وہ کوئی معجزہ دکھائے اور پوری دنیا کے انسانوں کو کرونا سے محفوظ فرما دے۔
علاوہ ازیں نامور پاکستانی اداکارہ ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے سب سے درخواست کی کہ وہ روبینہ اشرف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا مانگیں۔ اللہ انہیں جلد صحت یاب کرے اور وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹ جائیں۔
Please pray for Rubina Ashraf. May Allah grant her good health and quick recovery pic.twitter.com/CK5jdkSvze
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) June 7, 2020
ہمایوں سعید کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ’انشاء اللہ‘ لکھا۔ جس کا مطلب کہ اداکارہ روبینہ اشرف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
InshAllah. https://t.co/HiTG7C8PAQ
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 7, 2020