بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، یکم جون سے اب تک 23 کشمیریوں کی شہادتیں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور برقرار ہے، قابض بھارتی فورسز نے یکم جون تک اب تک 23کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس(کے ایم ایس) نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے اب تک 23 کشمیریوں کی شہادتیں ہوچکی ہیں، قابض بھارتی فوج نے وادی میں بربریت برقرار رکھی ہوئی ہے، فورسز نے کشمیریوں کے درجنوں گھرتباہ کیے۔

بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کر قیمتی اشیالوٹیں اور سیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا، بھارتی فورسز نے محاصروں کے دوران خواتین سے بدسلوکی کی۔

مقبوضہ کشمیر میں مزید4 نوجوان شہید، 24 گھنٹوں میں تعداد 9ہوگئی

قابض فوج نے ضلع میں تمام مواصلاتی نظام موبائل، انٹرنیٹ سروس کی خدمات کو بھی معطل کردیا ہے جبکہ مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سری نگر، بارہمولہ، بانڈی پور، کپواڑہ، گندربل، بڈگام، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، رامبن، راجوری، پونچھ، کِشتھوڑ، ڈوڈا کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔

یاد رہے کہ 9 جون کو شوپیاں میں ہی گزشتہ روز 9 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ہی 5 نوجوانوں کی شہادتیں اور ضلع کے اسی علاقے میں ایک جھڑپ میں تین بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں پونچھ اور پلواما میں دو بھارتی فوجی افسروں نے سرکاری اسلحے سے خودکشی کرلی تھی۔