راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب میں خطےکی سیکیورٹی صورت حال پر اظہار خیال کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔
#COAS visited National Defence University (NDU) Islamabad today & addressed participants of the National Security & War Course. COAS shared his thoughts on security environment of the region and his vision of enduring peace in Pakistan. Highlighting internal and external… (1/3) pic.twitter.com/IkO0axiTMN
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 25, 2020
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک میں امن کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی،ملکی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے پاک فوج مسلسل کوشاں رہےگی۔
پاک فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے کردار ادا کرےگی،پاک فوج عوام کی حمایت کے ساتھ ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
جنوبی ایشیا میں امن کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کےحل میں ہے، آرمی چیف
یاد رہے کہ رواں ماہ یکم جون کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے۔