راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ سیکورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربانیں کر کے دہشت گردوں کو روکا،گارڈز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
#COAS paid glowing tributes to security guards of #PSX, who sacrificed their lives as first responders vigilantly checking terrorist’s entry to PSX foiling a major terrorist incident. Appreciating LEAs for their operational readiness, COAS lauded prompt, effective… (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 29, 2020
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فوری ردعمل بھی لائق تحسین ہے،رینجرز و پولیس نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے،ملک میں دیرپا امن شہدا کی بڑی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، چاروں حملہ آور ہلاک
واضح رہے کہ ملک دشمن عناصر کی امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے جدید ہتھیار، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اسٹاک ایکسچینج کے باہر موجود مشتبہ کار کا بھی معائنہ کیا۔