انگلینڈ کو پہلی بار ورلڈچیمپئن بنانے والے انگلش کپتان این مورگن نے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا انٹرنیشنل میچوں میں بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
مورگن نے یہ سنگ میل آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھکا لگا کر نصف سنچری مکمل کر کے عبور کیا۔
Is this Morgs best shot of the day?
The skipper has reached his half-century 👏
Live clips: https://t.co/gkI4Kl3Oie pic.twitter.com/wIIMl5aAtY
— England Cricket (@englandcricket) August 4, 2020
انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ 211 چھکے لگانے کا اعزاز دھونی کے پاس تھا جو اب انگلش کپتان نے اپنے نام کر لیا ہے۔
تیسرے نمبر پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پوٹنگ ہیں جن کے چھکوں کی تعداد 171 ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم 170 چھکوں کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز 135 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔