کیمپ نو میں ایک بار پھر میسی کا جادو چل گیا۔چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹرز فائنل مرحلے میں بارسلونا نے نیپولی کو تین ایک سے شکست دے کر کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی۔
ایونٹ میں بارسلونا ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے پری کواٹر فائنل میں نیپولی کو تین ایک سے ہرا دیا۔
Nahhh…. he gotta explain how he did this to me tomorrow 🙆🏾♀️🙆🏾♀️ https://t.co/GmK6JlAPF5
— ASISAT O.O.N (@AsisatOshoala) August 8, 2020
میسی نے شاندار گول کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جب کہ سواریز اور لانگ لیٹ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
اس فتح کے ساتھ بارسلونا ایونٹ کے کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ سے ہوگا۔
بائرن میونخ نے پری کوارٹر فائنل میں چیلسیا کو 7-1سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔