لکھنؤ: سابق بھارتی اوپنر چیتن چوہان کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق انٹرنیشنل کرکٹر چیتن چوہان کورونا وائرس سے متاثر تھے اور دیگر بیماریوں کا بھی شکار تھے۔
73 سالہ چیتن چوہان نے 40 ٹیسٹ میچ کھیلے اور سنیل گواسکر کے اوپننگ پارٹنر تھے۔ اوپننگ جوڑی نے 3000 رنز اسکور کیے۔
چیتن نے زیادہ تر میچز 70 کی دہائی میں کھیلے اور ان کی گواسکر کے ساتھ جوڑی بہت مشہور ہوئی، انہوں نے 40 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 16 نصف سنچریوں کی مدد دے 2 ہزار 84 رنز بنائے۔
ان کا انٹرنیشنل کیریئر 12سالوں پر محیط تھا جس میں انہوں نے 7 ایک روزہ میچوں میں بھی بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 153 رنز بنائے تھے۔