قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود انگلینڈ کے بولرز کو گرُ سکھائیں گے۔
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انگلینڈ نے اظہر محمود کی خدمات حاصل کر لی ہیں وہ 3 میچوں کی سیریز میں انگلش بولرز کو مدد فراہم کریں گے۔
اظہر محمود انگلش بولنگ کوچ جولن لیوس کی معاونت کریں گے جب کہ ہیڈ کوچ گراہم تھارپ ہوں گے اور انہیں پال کولنگ ووڈ کی بطور اسسٹنٹ کوچ معاونت حاصل ہو گی۔
انگلینڈ نے کوچنگ اسٹاف میں ٹریسکوتھک کو بھی شامل کیا ہے جو کہ سیریز میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔اسی طرح جیمز فوسٹر وکٹ کیپرز کی کوچنگ کریں گے۔
🏴 England have named a 14-man squad for the three T20Is against Pakistan 👇 pic.twitter.com/nIcbE9zopB
— ICC (@ICC) August 18, 2020
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹوینٹی میچز کی سیریز 28 اگست سے شروع ہوگی، اولڈ ٹریفورڈ میں تینوں ٹی ٹوینٹی بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، انگلش ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گے۔
انگلش اسکواڈ میں اوئن مورگن (کپتان)، معین علی، جوناتھن بیئرسٹو، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، جو ڈینلی، ٹام کرن، لوئیس گریگوری، کرس جارڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، ڈیوڈ ولی اور جیسن روئے شامل ہیں۔