ممبئی : بھارتی چینل زی بنگلہ کے ڈرامے کا اس وقت انٹرنیٹ پر مذاق بن گیا جب ڈرامے کے ایک سین میں ڈاکٹر نے مریض کو الیکڑک شاک دینے کےلیے باتھ روم میں استعمال ہونے کا اسکربر استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ، ٹولی ووڈ اور کولی ووڈ میں بننے والے ڈرامے اور فلموں میں اکثر مافوق الفطرت چیزیں دکھائی جاتی ہیں جیسے ہیرو کا ایک مکا پڑے ہی درجنوں ویلنز کا ڈھیر ہوجانا اور جیپ کا ہوا میں اڑ کر ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنا وغیرہ وغیرہ۔
ایسا ہی ایک انوکھا سین بھارتی ٹی وی چینل زی بنگلہ کے ڈرامے کا ہے جس میں ایک ڈاکٹر مریض کی جان بچانے کی کوشش کررہا ہے۔
ڈرامے کے دوران ڈاکٹر مریض کی جان بچانے کےلیے بجلی کے جھٹکون کے ذریعے دل کی ڈھڑکن دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن الیکٹرک شاک باتھ روم میں استعمال ہونے والے اسکربر سے دے رہا ہے۔
ZEE Bangla TV serial🤣🤣🤣 pic.twitter.com/uuR5G55kLb
— R Bhaduri (@r_bhaduri) August 20, 2020
بھارتی ڈرامے کا یہ سین سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے اور صارفین کی جانب سے ڈرامے کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔