کراچی میں ناردرن بائی پاس پر چلتے رکشےسے لڑکی نے چھلانگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی کی چیخ وپکار پر لوگوں نے رکشہ ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
20 سالہ بسمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ صدر سےکورنگی کیلئے رکشہ بک کرایا تھا اور رکشہ ڈرائیور ناردرن بائی پاس کے راستےلےآیا جب کہ رکشہ ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی گھرکاراستہ بھول گئی تھی ادھر ادھر گھمارہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کےاہل خانہ سےرابطہ کرلیاگیا اور رکشہ ڈرائیورسےپوچھ گچھ جاری ہے، لڑکی کےاہل خانہ سےبات چیت کےبعدقانونی کارروائی کی جائےگی۔