قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی کو کیریبئن لیگ میں بیٹسمین سے الجھنا مہنگا پڑ گیا۔
کیریبین لیگ میں گیانا ایمازون کے خلاف میچ میں جمیکا کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹر آصف علی نے آؤٹ ہونے کے بعد پویلین جاتے ہوئے فاسٹ بولر کیمو پاول کی جانب بلا لہرایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی کیچ آؤٹ ہونے کے بعد نان اسٹرائیکراینڈ پر پہنچتے ہی فاسٹ بولر کی جانب بلا لہرا رہے ہیں۔
آصف علی نے مبینہ طور پر کیمو پاول کو بلا مارنے کی کوشش کی جس پر ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا۔
— AbkiBaarSoumyaSarkar (@SoumyaSarkarFan) August 26, 2020
میچ کے بعد ریفری نے آصف علی کو طلب کیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں جرمانہ کیا۔
میچ ریفری نے آصف علی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کیریبین لیگ میں آصف علی کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
آصف علی نے جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹ لوسیا زوکس کیخلاف 27 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔