لاہور : قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز حیدر علی کی جانب سے پہلے انٹر نیشنل ٹی 20 میچ کے ڈیبیو میں نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد دنیا کے معروف کھلاڑی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
ڈین جونز، مائیکل وان اور ٹام موڈی نے سوشل میڈیا پر حیدر علی کی تعریف میں ٹوئٹس کیں اس کے علاوہ خواتین کرکٹرز بھی حیدر علی کی معترف ہوگئیں۔
حیدر علی نے ڈیبیو میچ میں 28 گیندوں پر شاندار نصف سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں دو چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے، انہیں 54 رنز پر کرس جارڈن نے بولڈ کیا۔
نوجوان بلے باز حیدر علی نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میں ڈیبیو ٹی 20 میچ میں نصف سنچری بنا کر ریکارڈ بنادیا اور پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے اور دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف کرادی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے حیدر علی کو پہلی بار انڈر 19 ورلڈ کپ میں دیکھا تھا، وہ ایک خصوصی صلاحیت کے مالک ہیں، حیدر علی کو آج انٹرنیشنل ڈیبیو میچ میں کھیلتا ہوا دیکھ کر بہت مسرت ہوئی۔
سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے کہا کہ حیدر علی کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ ان کی صورت میں پاکستان کو ایک بہت اچھا کرکٹر مل گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ حیدر علی کی صورت میں پاکستان کو بہترین بیٹسمین مل گیا۔
5️⃣0️⃣ on T20I debut for Haider Ali 💥 👏
He's taken just 28 balls to reach the mark 🔥 #ENGvPAK SCORECARD ▶️ https://t.co/WA7iUHz2m0 pic.twitter.com/sx2yWTCesz
— ICC (@ICC) September 1, 2020
پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ حیدر علی نے شاندار اور نڈر اننگز کھیلی جبکہ ندا ڈار کہتی ہیں کہ حیدر علی کی صورت میں پاکستان ٹیم کو ایک زبردست ٹیلنٹ مل گیا ہے۔ انگلینڈ کی سابق خاتون کھلاڑی ایسا گویا نے لکھا کہ حیدر علی ایک زبردست ٹیلنٹ ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں حیدر علی نے 33 بالز پر 54 رنز کی اننگز کھیلی تھی، حیدر علی کی اس ڈیبیو اننگ میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
ڈیبیو میچ میں سب سے زیادہ عمر امین نے 47 رنز بنائے تھے، اس کے علاوہ محمد حفیظ نے 46، حسین نے 41 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔