ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اوپنر جوز بٹلر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ سے باہر ہوگئے۔
انگلش اوپنر جوز بٹلر نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 54 گیندوں پر 77 رنز کی ناقابل شکست دھواں دھار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 2 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
شاندار کارکردگی پر بٹلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا، پہلے میچ میں بھی بٹلر نے زبردست باری کھیلتے ہوئے بڑا ٹوٹل بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
6️⃣ to win?
🎥 This is how Jos Buttler does it 💥 pic.twitter.com/5x9NV3GBaG
— ICC (@ICC) September 6, 2020
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے بعد بایو سکیور ببل سے باہر جانے پر بٹلر اب تیسرا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میچ کے بعد وہ اپنی فیملی کے ہمراہ چلے گئے تھے اور بایو سکیور ببل سے باہر ہونے پر وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
بٹلر ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل ہیں، تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا آغاز جمعے سے ہوگا جس میں بلے باز کی شرکت کورونا منفی ٹیسٹ سے مشروط ہے۔
ان کی ٹیسٹنگ مکمل ہونے پر بایو سکیور ببل میں شمولیت ممکن ہو سکے گی جس کے بعد وہ دوبارہ سے اسکواڈ میں شامل ہو سکتے ہیں۔