پاکستان سے ایک اور اعزاز چھن گیا

نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے اعزاز کے بعد پاکستان سے نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین کا اعزاز بھی چھن گیا۔

ایک سال گیارہ ماہ بعد اسٹار بلے باز بابراعظم نمبر ایک سے دو پر چلے گئے جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی پر انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی۔نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان آٹھ سو ستتر پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے۔

انگلش لیگ اسپنر عادل رشید بولرز رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگئے جب کہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں ہرا کر دوبارہ نمبر ایک پوزیشن حاصل کرلی۔

ٹیم رینکنگ میں پاکستان پہلی پوزیشن سے تنزلی کے بعد 4 نمبر پر آگئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم انگلش سرزمین پر موجود تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر ہوئی تھی۔