اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے 80 فیصد مکمل ہوگیا ، اس سے پورٹ آپریشن میں تیزی آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق گوادر میں سی پیک منصوبے پر تیزی سے جاری ہے ، ایسٹ بے ایکسپریس وے مکمل ہونے کے قریب ہیں ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گوادرمیں ایسٹ بے ایکسپریس وے پر 80 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ، ایسٹ بےایکسپریس وے سے پور ٹ آپریشن میں تیزی آئے گی۔
#Gwadar Update: East Bay Expressway progress 80%. Asphalt underway, will boost Port operations big way. #cpec #cpecmakingprogress pic.twitter.com/nSq4EC981v
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 11, 2020
یاد رہے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر میں بین الاقوامی شہر بننے کا پوٹینشل موجود ہے، گوادر بندرگاہ متحرک اور فعال بندرگاہ ثابت ہوگی، سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔
خیال رہے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے سی پیک کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے، ایکسپریس وے کی تعمیر گوادر بندرگاہ کے لئے ایک اہم پیشرفت ثابت ہو گی ، جس کے ذریعے پورٹ کے لئے پوری ٹریفک میں روانی پیدا ہو جائے گی۔