نیویارک: امریکا کے معروف ریسلر اور اداکار اسٹیو لی کی اچانک پراسرار موت نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی این اے سے وابستہ معروف امریکی ریسلر اور اداکار اسٹیو لی کا انتقال بدھ کے روز ہوا جس کی اہل خانہ نے آج دو روز بھی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 54 سالہ ریسلر کی موت کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی مگر اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ انہوں نے گھر پر ہی دم توڑا۔
اسٹیو لی کی وجہ شہرت ریسلنگ تو ہی تھی مگر جب انہوں نے 2010 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی مزاحیہ فلم جیکیس تھری ڈی میں اداکاری کے جوہر دکھائے تو اُن کی شہرت کو چار چاند لگ گئے۔ اسٹیو لی ریسلنگ کے میدان میں ’پیٹ آف دا سائیکو ڈوارف‘ کے نام سے مشہور تھے۔
It is with great sadness that we learn of the passing of Stevie Lee, better known as "Puppet The Psycho Dwarf” in the early days of TNA. We send our deepest condolences to his friends and family. pic.twitter.com/tdVdCFkNCJ
— IMPACT (@IMPACTWRESTLING) September 10, 2020
معروف ریسلر کی موت کے حوالے سے گزشتہ دو روز سے قیاس آرائیاں جاری تھیں البتہ اُن کے اہل خانہ نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی، اسٹیو لی کے مداح دعا گو تھے کہ یہ خبر غلط اور جھوٹی ہو۔
RIP Stevie Lee aka Puppet the Psycho Dwarf. I’ll never forget the crazy tour of the UK we shared and the fun we all had. Godspeed my friend.
— Frankie Kazarian (@FrankieKazarian) September 11, 2020
اب اہل خانہ کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد اُن کے مداح ، ساتھی فنکار اور ریسلرز غمزدہ ہوگئے ہیں۔